تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

بریکنگ نیوز: اتوار 7 مارچ سے کرونا سے متعلق خاص احتیاطی اقدامات میں توسیع نہ کرنے کا اعلان

بریکنگ نیوز: اتوار 7 مارچ سے کرونا خاص احتیاطی اقدامات میں توسیع نہ کرنے کا اعلان



سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اتوار 7 مارچ 2021 سے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق خاص احتیاطی اقدامات جن کا اعلان 3 فروری 2021 کو کیا گیا تھا، ان  میں توسیع نہیں کی جائیگی۔

سعودی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہے کہ اتوار7 مارچ سے کورونا ایس او پیز کے تحت لگائی گئی کئی پابندیوں میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
ریستورانوں اور قہوہ خانو ں میں ٹیبل سروس بحال کی جا رہی ہے جبکہ سپورٹس سینٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

تمام تقریبات اور اجتماعات معطل رہیں گی۔ اس میں شادیوں ، کارپوریٹ میٹنگوں اور ضیافت ہالوں ، آزاد شادی ہالوں ، ہوٹل کے شادی ہالوں اور خیموں میں اجتماعات شامل ہیں۔

زیادہ سے زیادہ 20 افراد سماجی اجتماعات میں شریک ہوسکتے ہیں۔ نیز مالز میں بچوں کے کھیلنے کی جگہ، ورزش کرنے کے لیے جمز اور ریسٹورنٹس میں ڈائیننگ کی اتوار سے اجازت ہو گی۔

بیان میں کہا گیا کہ اتوار سات مارچ سے ان پابندیوں می توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم کئی سرگرمیاں اس سے مستثنی رہیں گی۔
بیان کے مطابق ہر طرح کی تقریبات اور سماجی پروگرام معطل رہیں گے۔ شادی کی تقریبات ، کمپنیوں کے پروگرام پر پابندی برقرار رہے گی۔
شادی گھروں یا ہوٹلوں کے ماتحت تقریبات ہال، استراحات اور اس مقصد کے لیے لگائے جانے والے خیمموں میں بھی کوئی پروگرام نہی ہوگا۔ ریستورانوں اور قہوہ خانو ں میں ٹیبل سروس اتوار سے بحال ہو گی۔
 
سعودی عربیہ کی وزارت داخلہ ہر ایک کو کوڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کرتی ہے


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے