تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

تعارف اور رابطہ

 

تعارف

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حجاز نیوز کی جانب سے قارئینِ کرام کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید
حجاز نیوز افق پے ابھرتا ہوا وہ ستارہ ہے جس کے وجود کی ضرورت ہمیشہ ہر دور کے اور ہر علاقے کے مسلم قارئین شدت سے محسوس کرتے رہے ہیں۔ گو کہ انٹرنیٹ کی ہر موبائل پے بآسانی سہولت نے دنیا کو سمیٹ کر رکھ دیاہے اور دنیا کے ہر کونے کی خبر تک عام بندے کی رسائی کو آسان بنا دیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود حجاز نیوز جیسے مکی مدنی پلیٹ فارم کی اہمیت اور ضرورت اپنی جگہ موجود تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ حجازِ مقدس سے محبت اور لگاؤ ہر عام و خاص مسلمان سے یہ تقاضا کرتی ہے کہ اس کے بارے میں جانا جائے، معلومات رکھی جائیں اور علاقے سے متعلق اہم پیشرفت سے آگاہ رہا جائے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستانی حضرات جو اس مقدس خطے میں مقیم ہیں اور اس خطے کی تزئین، ترقی اور بہتری میں اپنے سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ محنت کر رہے ہیں، ان سے متعلق خبروں سے آگاہی کا فریضہ بھی حجاز نیوز کی کاوشوں میں سے ہے۔ سعودی عرب میں مقیم وطن سے دور پاکستانی کمیونٹی تک وطنِ عزیز کی اہم ترین خبروں کا وقت پر پہنچانے کا سلسلہ بھی حجاز نیوز کی سروسز میں سے ہے۔
'علمی سروسز' سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بھائیوں تک ڈیجیٹل انفارمیشن کی رسائی آسان بنانے کیلیے کوشاں ہے۔ مزید معلومات کیلیے قارئین کرام علمی سروسز  کی ویب سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں۔
حجاز نیوز اسی سلسلے کی ایک کاوش ہے جسے 'علمی سروسز' نے انتہائی محبت اور محنت سے آپ تک پہنچانے کا اہتمام کیا ہے۔ 
حرفِ آخر یہی ہے کہ تمام مسلمانوں کیلیے ہر لمحہ آسانی کی تمنا کے ساتھ قارئینِ کرام سے تعاون کی التماس ہے۔ یقیناً آپ لوگوں کے تعاون کے بغیر حجاز نیوز کی کامیابی نا ممکن ہے۔

رابطہ

حجاز نیوز کی جانب سے آپ تک خبروں کی رسائی کو آسان بنانے کیلیے واٹس اپ سروس شروع کی جا رہی ہے۔ لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ رہنے کیلیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے