تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک میں غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں کی نومبر تک بلا معاوضہ توسیع

 


سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک میں غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں کی نومبر تک بلا معاوضہ توسیع

سعودی پریس ایجنسی نے جمعہ کو ایک شاہی حکم کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ اقامہ (ریذیڈنسی پرمٹ) ، ایگزٹ اور ری انٹری ویزوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک جانے والوں کے وزٹ ویزے جو کہ اس وقت سفری پابندی کا شکار ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں ، کو 30 نومبر 2021 تک بلا معاوضہ بڑھا دیا گیا ہے

اقامہ اور ویزوں کی میعاد کی مدت میں مفت توسیع وزیر خزانہ کی طرف سے شاہ سلمان کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور  ان پر معاشی اور مالی اثرات کم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ 

ایس پی اے کے مطابق پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ (جوازات) نے تصدیق کی ہے کہ توسیع قومی معلومات مرکز کے تعاون سے خود بخود ہو جائے گی۔

فی الحال سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک میں پاکستان ، بھارت ، انڈونیشیا ، مصر ، ترکی ، برازیل ، ایتھوپیا ، ویت نام ، افغانستان اور لبنان شامل ہیں۔



حجازِ مقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی تازہ ترین خبروں اور سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں


⚠️ اس خبر کو شیئر کریں، شکریہ


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے