تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ملکوں پر عارضی سفری پابندی لگادی


 سعودی وزارت داخلہ نے بیان جاری کیا ہے کہ سعودیوں، سفارتکاروں، صحت کارکنان اور ان کے اہل خانہ کے سوا مندرجہ ذیل 20 ممالک سے آنے والے تمام افراد کے سعودی عرب آنے پر عارضی پابندی لگادی گئی۔ عمل درآمد بدھ  3 فروری 2021 بدھ سے ہوگا۔ 

یہ پابندی 20 ممالک سے آنے والوں پر عائد کی گئی ہے۔ ان میں پاکستان، انڈیا اور امارات بھی شامل ہیں۔ 

سعودی وزارت داخلہ نے منگل کو بیان میں کہا ہے کہ  سعودی شہریوں، سفارتکاروں، صحت کارکنان اور ان کے اہل و عیال کے سوا کسی کے بھی مملکت میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ نفاذ بدھ تین فروری 2021 بدھ کو رات نو بجے سے ہوگا۔

یہ اقدام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ 13 جنوری 2021 کو فیصلہ کیا گیا تھا کہ کووڈ 19 کی وبا کے جاری رہنے کی وجہ سے مقامی شہریوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔  

وزارت داخلہ نے نئی تبدیلیوں کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ سعودی شہریوں، سفارتکاروں، صحت کارکنان اور ان کے اہل و عیال کے سوا کسی کو بھی 3 فروری 2021 بدھ کو رات نو بجے سے سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ پابندی 20 ممالک سے آنے والوں پر لگائی گئی ہے۔

 ارجنٹائن، امارات، وفاقی جرمنی، امریکہ، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، پاکستان، برازیل، پرتگال، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس، لبنان، مصر، انڈیا اور جاپان  سے سعودی عرب آمد پر پابندی لگادی گئی ہے۔  

وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ اگر کسی اور ملک کے باشندے مملکت آنے سے 14 دن کے اندر مذکورہ ممالک میں سے کسی ایک ملک میں گئے یا گزرے ہوں گے انہیں بھی سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مستثنی زمروں میں شامل ان افرادکو بھی سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی جو مملکت آنے سے قبل مبینہ ملکوں میں سے کسی ایک ملک آئے اور گزرے ہوں اوراس پر چودہ دن نہ گزرے ہوں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے