سفارت خانہ پاکستان ریاض کی جانب سے بےروزگار افراد کو روزگار مہیا کرنے کا خصوصی اعلان
سفارت خانہ پاکستان ریاض نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پہ خصوصی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بے روزگار پاکستانی ورکرز جن کی اقامہ کی میعاد ختم ہوئے ایک سال سے کم مدت گزر چکی ہے، وہ 2 ستمبر بروز جمعرات دوپہر 3 بجے سفارتخانہ میں تشریف لائیں۔ سفارتخانہ کی نگرانی میں مختلف کمپنیوں اور مؤسسات کے نمائندے ان کا انٹرویو لے کر انتخاب کریں گے۔
سفارت خانہ پاکستان نے اس سلسلے میں کورونا سے بچاؤ کی لازم کردہ احتیاطی تدابیر کے خیال رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔
اس سلسلے میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے ایک مزید اپڈیٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق کچھ مخصوص پیشوں کا تجربہ رکھنے والے ورکرز درکار ہیں جن میں چھوٹے اور ہیوی لائسنس یافتہ ڈرائیور، لیبر، بلاک ورکر، میسن، کار پینٹر، ٹائل فکسر، سٹیل فکسر، پینٹر، الیکٹریشن، پلمبر، پلانٹ آپریٹر شامل ہیں۔
سفارتخانہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے پاکستانی جن کا اقامہ کی میعاد ختم ہوئے ایک سال سے زیادہ مدت گزر چکی ہے اور اعلی تعلیم یافتہ پیشوں مثلاً ڈاکٹرز اور بینکرز وغیرہ کے لیے بعد میں اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ اعلان مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے لوگوں کے لیے نہیں ہے۔
⚠️ اس خبر کو شیئر کریں، شکریہ
0 تبصرے