تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

عمرہ کی ادائیگی کے لیے اجازت نامے کا اجراء اتوار سے

 

عمرہ کی ادائیگی کے لیے اجازت نامے کا اجراء اتوار سے


سعودی وزارت حج و عمرہ  نے کہا ہے کہ نیا عمرہ موسم اتوار 25 جولائی 15 ذی الحجہ سے شروع ہوجائے گا۔ 

الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے کہا کہ ’اتوار 25 جولائی سے اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرے کے لیے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے‘۔


انہوں نے مزید کہا کہ ’وزارت حج و عمرہ اور سعودی عریبین ایئرلائن (السعودیہ) مشترکہ پروگرام  چلائیں گے۔ اس کے تحت اعتمرنا ایپ اور السعودیہ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے حاصل کیے جاسکیں گے‘۔ 

نائب وزیر حج وعمرہ نے کہا کہ اس سلسلے میں تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔

سعودی نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے بتایا تھا کہ ’ اتوار 25 جولائی سے  یومیہ کی بنیاد پر 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے‘۔

 نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر مشاط نے مزید کہا  تھا کہ ’عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیاجائے گا‘۔

’اس دوران اندرون مملکت اور بیرون ملک کے صحت امور کے حوالے سے نگرانی کا عمل جاری رہے گا‘۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے