تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

زائرات حرمین کی خدمت کے لیے خواتین کا بڑا عملہ تعینات

 


زائرات حرمین کی خدمت کے لیے خواتین کا بڑا عملہ تعینات


حرمین شریفین انتظامیہ نے خواتین زائرات کی خدمت کے لیے مختلف شعبوں میں خواتین کا بڑا عملہ رکھا ہوا ہے


حرمین انتظامیہ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ سربراہ کی سکریٹری برائے شعبہ خواتین ڈاکٹر کامیلیا بنت محمد الدعدی نے کہا ہے کہ ’حرم میں خواتین عملہ 24 گھنٹے خدمات فراہم کرتا ہے‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’خواتین عملہ صفائی ستھرائی، سینیٹائزنگ، زمزم پلانا، داخلہ اور خارجہ امور کو منظم کرنا اور رہنمائی فراہم کرنے کی ذمہ داری انجام دیتا ہے‘۔

’حرم مکی شریف میں 248 خواتین تنظم کے فرائض انجام دیتی ہیں، 453 کارکن ہیں، 34 خواتین سینیٹائزنگ پر کام کرتی ہیں، 62 خواتین زمزم پلاتی ہیں، 34 خواتین زمزم کے اسٹال پر کام کر رہی ہیں جبکہ 35 خواتین زمزم کی بوتلیں تقسیم کرتی ہیں‘۔



حجازِ مقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی تازہ ترین خبروں اور سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے