سعودی عرب کی دولت ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی
بوسٹن کنسلٹنسی گروپ (بی سی جی) کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی مالی دولت میں اگلے پانچ برسوں میں سالانہ 4.2 فیصد اضافہ متوقع ہے جو 2025 میں 1.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
عرب نیوز نے بی سی جی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مملکت کی دولت 2015 سے سالانہ بنیادوں پر 4.1 فیصد بڑھ کر 2020 میں ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی جس میں سے 84 فیصد سرمایہ کاری کے قابل ہے۔
0 تبصرے