تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

سعودی ایئر پورٹس پر مسافروں کے لیے واٹس ایپ سروس

 


سعودی ایئر پورٹس پر مسافروں کے لیے واٹس ایپ سروس


سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے مملکت کے ایئر پورٹس سے سفر کرنے والوں کے لیے واٹس ایپ سروس مہیا کی ہے۔

بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام مسافر سعودی ایئرپورٹس سے سفر کرتے وقت واٹس ایپ سے باآسانی رابطے کرسکیں گے۔


سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے مسافروں کی سہولت کے لیے کیئر سینٹر کے پہلے مرحلے میں مسافروں کو واٹس ایپ سروس کے لیے  0115253333 نمبر جاری کیا ہے۔

محکمہ شہری ہوابازی مسافروں کے حقوق کے تحفظ، سفر کا تجربہ بہتر بنانے اور ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور واٹس اپ سروس ان میں سے ایک ہے۔

بیان میں کہا گیا  کہ سروس استعمال کرتے وقت مکالمے کے شروع میں صارف کے سامنے کئی سہولتیں ریکارڈ پر آئیں گی۔

’پروازوں سے متعلق معلومات‘ اس سروس کے تحت مسافر سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ سے جانے اور آنے والی کسی بھی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔

علاوہ ازیں کیئر سینٹر سروس کی عبارت بھی ریکارڈ پر آئے گی۔ اس کے ذریعے مسافر ایئرپورٹس اور فضائی کمپنیوں کے خلاف شکایات درج کراسکتے ہیں۔

محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ حقوق و فرائض سروس کے تحت مسافروں کو سفر کے دوران ان کے جملہ حقوق سے متعلق مطلع کیا جائے گا۔


صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل جاری کردیا گیا ہے اسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔

مسافروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق مکمل معلومات پیش کی جائیں گی۔

محکمہ شہری ہوابازی نے مسافروں کے ساتھ رابطے کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے رابطہ چینلز کا بندوبست کیا ہے۔ مسافر 8001168888 مشترکہ رابطہ سینٹر، سماجی رابطے کے وسائل، ای میل اور ویب سائٹ سے رابطہ کرسکیں گے۔

محکمہ شہری ہوابازی نے ایئرپورٹس پر مسافروں کی شکایات نمٹانے کے لیے گائیڈ بک بھی جاری کی ہے۔


حجازِ مقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی تازہ ترین خبروں اور سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے