بیرون ملک سے آنے والے سیاح کے لیے توکلنا ایپ پر اندراج کا طریقہ
سعودی عرب میں توکلنا ایپ انتظامیہ نے بیرون ملک سے مملکت آنے والوں کے لیے ایپلی کیشن کے ذریعے اندراج کا طریقہ کار جاری کیا ہے
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ
پہلے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں
’تسجیل جدید‘ نئے اندراج کے خانے کو کلک کریں. 'زائر (وزیٹر یا خلیجی)' میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں
وزیٹر یا خلیجی شہری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے بعد معلومات کا اندراج کیا جائے
ان معلومات میں پاسپورٹ نمبر یا خلیجی شناختی کارڈ نمبر ،شہریت، تاریخ پیدائش، موبائل نمبر شامل ہیں
معلومات کے اندراج کے بعد 'شرائط منظور ہیں' کے خانے کو کلک کریں۔ موبائل پر شناختی کوڈ آئے گا جسے ایپ میں انٹر کریں اور اپنا پاسورڈ ڈالیں
پاسپورڈ آٹھ اعداد پر مشتمل ہونا چاہیے جن میں بڑے اور چھوٹے لیٹرز، نمبر اور کسی علامت کو بھی پاسپورڈ کا حصہ بنایا جائے
میپ پر اپنے قیام کی جگہ کی نشاندہی کریں۔ تمام سوالات کے درست جواب دیے جائیں
ایپلی کیشن کے اپ ڈیٹ ہونے کا اطمینان حاصل کریں۔ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی انکوائری کے لیے توکلنا ایپ کے نمبروں اور ویب سائٹ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.
⚠️ اس خبر کو شیئر کریں، شکریہ
0 تبصرے