سعودی عرب میں آج یکم محرم الحرام ہے
سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کل پیر کا دن 30 ذو الحجہ تھا جبکہ آج منگل کو یکم محرم الحرام ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’اتوار 8 اگست کو کو چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی تھی۔‘
’تاہم چاند دیکھنے کی کوشش کرنے والی تمام کمیٹیوں کی طرف سے ہلال کے نظر نہ آنے کی گواہیاں موصول ہوئی ہیں۔‘
’اس بنا پر فیصلہ کیا گیا کہ ام القری کلینڈر پر عمل کرتے ہوئے پیر 9 اگست کو ذو الحجہ کی 30 تاریخ سمجھا جائے جبکہ آج منگل 10 اگست، یکم محرم الحرام ہے۔‘
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’اللہ تعالی سے دعا ہے کہ تمام مسلمانوں کو نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے اور امت میں یکجہتی پیدا کرے۔‘
⚠️ اس خبر کو شیئر کریں، شکریہ
0 تبصرے