تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا کر جانے والے غیر ملکیوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت

 


کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا کر جانے والے غیر ملکیوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت


سعودی عرب کے رہائشی ویزہ والے جن کو سعودی عرب کے اندر دو خوراکیں لگ چکی ہیں انہیں سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ’پابندی والے ممالک جن میں پاکستان شامل ہے سے تعلق رکھنے والے وہ تارکین جو منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لگوا کر گئے تھے، وہ سعودی عرب آسکتے ہیں۔‘

سفیر پاکستان کے مطابق مملکت میں مقیم وہ پاکستانی جو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لے کر گئے ہیں انہیں واپسی کی اجازت ہوگی۔

سعودی وزارت داخلہ نے بھی بیان میں کہا کہ ’کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے مقیم غیرملکی ممنوعہ ممالک سے سعودی عرب واپس آسکتے ہیں‘۔


حجازِ مقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی تازہ ترین خبروں اور سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں


⚠️ اس خبر کو شیئر کریں، شکریہ


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے