مسجد الحرام میں قرآنی تدریسی حلقوں کا آغاز
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے کورونا وبا کی وجہ سے تقریبا دو سال کے وقفے کے بعد ، مسجد الحرام میں قرآنی حلقوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔
قرآنی حلقوں کے ڈائریکٹر بدر المحمادی نے بیان کیا کہ قرآن مجید کی تدریس کے سیشن ہفتے کو شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک مسجد الحرام میں دوبارہ شروع کر دیے جائیں گے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ تدریسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کئی ضوابط رکھے گئے ہیں ، جن میں 8 طالب علموں کو شرکت کی اجازت دیتے ہوئے تعداد کو کم رکھنا ، اور احتیاطی پہلو کے حصول کے لیے ایک ہی تدریسی سیشن پہ اکتفا کرنا شامل ہے۔ اس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام کے کنگ فہد ایکسٹینشن کی بالائی منزل کا انتخاب کیا گیا ہے۔
⚠️ اس خبر کو شیئر کریں، شکریہ
0 تبصرے