تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

اجازت کے بغیر دوسروں کی تصویر یا ویڈیو بنانے پر ایک سال قید اور 5 لاکھ ریال جرمانہ مقرر

 


اجازت کے بغیر دوسروں کی تصویر یا ویڈیو بنانے پر ایک سال قید اور 5 لاکھ ریال جرمانہ مقرر


سعودی پبلک پراسیکیوشن نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دوسروں کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر یا ویڈیو بنانا قابل مواخذہ جرم ہے۔‘

ایک مقامی اخبار کے مطابق یہ انتباہ سکولوں میں طلبہ کے موبائل لانے کی اجازت کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ’موبائل کا غلط استعمال، دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت، دوسروں کی تشہیر کرنا، انہیں نفسیاتی اور ذہنی اذیت ونقصان پہنچانا سائبر کرائم کے شمار میں آتا ہے‘۔

’سرکاری و نجی اداروں، سکولوں یا عوامی مقامات میں آداب عامہ کی خلاف ورزی کرنا، دوسرے لوگوں کی تصویر یا ویڈیو کسی بھی پلیٹ فارم پر نشر کرنا بھی جرم ہے‘۔

ادارے نے کہا ہے کہ ’ایسا کرنے پر ایک سال قید اور 5 لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے‘۔


حجازِ مقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی تازہ ترین خبروں اور سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں


⚠️ اس خبر کو شیئر کریں، شکریہ


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے