سعودی عرب میں 18 برس سے کم عمر کے بچوں کو ایسٹرازینکا ویکسین دینے کی اجازت نہیں
سعودی سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کہا ہے کہ ابھی تک سعودی عرب میں 18 برس سے کم عمر کے بچوں کو ایسٹرازینکا ویکسین دینے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے ایسٹرازینکا ویکسین نہ دینے کی وجہ یہ بتائی کہ ابھی تک اس حوالے سے طبی مطالعات زیر تکمیل ہیں۔
قبل ازیں سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے سعودی عرب میں 12 سے 17 سال تک کے افراد کے لیے موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’تجرباتی عمل سے بھی ثابت ہوگیا ہے کہ 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں اور بچیوں کو موڈرنا ویکسین دی جاسکتی ہے اس کے منفی اثرات نہیں ہوتے‘۔
⚠️ اس خبر کو شیئر کریں، شکریہ
0 تبصرے