تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

کورونا ویکسین کی دو خوراکیں وائرس سے بچانے کے لیے کافی ہیں, وزارت صحت


کورونا ویکسین کی دو خوراکیں وائرس سے بچانے کے لیے کافی ہیں, وزارت صحت

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’مملکت میں انتہائی محدود پیمانے پر کورونا ویکسین کی تیسری خوراک دینے کا اہتمام کیا جائے گا۔‘

ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ’مدافعتی نظام میں خلل یا اعضا کی پیوند کاری والے افراد کو ہی تیسری خوراک دی جائے گی۔ ایسے افراد کے لیے تیسری خوراک اس حوالے سے انتہائی ضروری خیال کی جا رہی ہے۔ ‘

انہوں نے کہا کہ طبی مطالعات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں وائرس سے بچانے کے لیے کافی ہیں۔ اور ویکسین کی دو خوراکیں لینے سے طویل مدت تک کورونا وائرس سے تحفظ حاصل ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’کورونا وائرس کی نئی شکلیں زیادہ خطرناک ہیں اور یہ تیزی سے پھیلتی ہیں۔ ان سے تحفظ کا مناسب طریقہ ویکسین کی دونوں خوراکوں کا حصول ہے۔‘

بیان میں کہا گیا کہ اگر کسی کو کورونا وائرس کے  حوالے سے کوئی مشاورت درکار ہو یا  اس حوالے سے کوئی سوال ہو تو کسی بھی وقت 937  پر رابطہ کر کے مشورہ لیا جا سکتا ہے۔


حجازِ مقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی تازہ ترین خبروں اور سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں


⚠️ اس خبر کو شیئر کریں، شکریہ


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے