ادویات کی قیمتیں مقرر ہیں .. اور قیمت منسوخ کرنے کے بارے میں گردش کی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے جمعہ کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ادویات کی قیمتیں اب بھی اتھارٹی مقرر کرتی ہے ، اور ان کی قیمتوں کو منسوخ کرنے کے حوالے سے خبریں درست نہیں ہیں۔
اتھارٹی نے وضاحت کی کہ مخصوص قیمت ایک (دو جہتی) بارکوڈ کے ذریعے پہچانی جا سکتی ہے ، جو کہ اتھارٹی کی طمنی ایپلی کیشن کے ذریعے بارکوڈ کو پڑھا جا سکتا ہے، بجائے اس کے کہ فیکٹریوں کے ذریعہ فارمیسیوں کے لیے موصول ہونے والے پیکیج کے ڈیزائن میں قیمت (تحریری) ہو ، مقصد ایڈجسٹمنٹ میں لچک ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ، دواسازی اور جڑی بوٹیوں کی مصنوعات اور سہولیات کے قانون میں نئی ترمیم کی بنیاد پر ، دواسازی اور طبی سامان کی فیکٹریوں کو بیرونی مصنوعات کی پیکیجنگ پر قیمت تحریری طور پر پرنٹ کرنے کے بجائے دو جہتی "بارکوڈ" شامل کرنے کا پابند کیا گیا ہے ، جسے ایس ایف ڈی اے کے "طمنی" ایپلی کیشن کے ذریعے پڑھا جاسکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فارمیسیوں کے سٹیکر کے ذریعے قیمت پیکج پر واضح کی جائے گی جو کہ تازہ ترین قیمت (بار کوڈ) سے مطابقت رکھتی ہو گی ، جس میں اصل اور تازہ ترین قیمت اور مصنوعات کا رجسٹریشن نمبر ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ، کمپنیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بارکوڈ میں بتائی گئی قیمت سے کم قیمت پر پروڈکٹ فروخت کریں ، مگر اس مقرر کردہ قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں ہو گی اور اس کا اطلاق 1/8/2021 سے ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترمیم صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے فریم ورک کے اندر آتی ہے مثلاً اگر فیکٹری دواسازی کی مصنوعات کی قیمت کم کردے ، اور اس کے علاوہ فارمیسی میں دواسازی کی مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے، تو ایسی صورت میں مارکیٹ سے پروڈکٹ کا اٹھا کر لے جانے اور پروڈکٹ کی قیمت کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے دوبارہ تحریری پرنٹنگ کرنے کے عمل کی ضرورت نہ رہے گی۔ اور بارکوڈ کے ذریعے ہی نئی قیمت اپڈیٹ کی جا سکے گی۔
0 تبصرے