تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

سعودی عرب سے مزید 28 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی

 


سعودی عرب سے مزید 28 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی

سعودی عرب سے رہائی پانے والے 28 پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

منگل کو سعودی عرب سے رہا ہو کر پاکستان پہنچنے والے قیدیوں کا تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر استقبال کیا۔

رہائی پانے والے ان پاکستانی شہریوں کو اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے افسران اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے خوش آمدید کہا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے انہیں باہر لایا گیا۔

اس موقع پر سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ’قیدیوں کی رہائی عمران خان کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے، اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔‘


رہائی پانے والوں میں 19 افراد سرکاری اخراجات پر جبکہ 9 افراد ذاتی

 سفری خرچ پر لاہور پہنچے۔ ان قیدیوں میں سے نو کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے جبکہ دیگر کا تعلق سیالکوٹ، لوئر دیر، سوات، کرم ایجنسی، چارسدہ، ہنگو، مردان، پشاور اور لاڑکارنہ سے ہے۔

خیال رہے کہ 20 جولائی کو 63 پاکستانی سعودی عرب سے رہا ہو کر پاکستان پہنچے تھے۔

قبل ازیں 10جولائی کو وفاقی وزیر داخلہ وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ’وزیراعظم عمران خان  کے دورے میں ہونے والے معاہدوں کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں موجود گیارہ سو قیدیوں کو پاکستان واپس جا رہے ہیں۔ یہ قیدی اپنی سزا کا بڑا حصہ کاٹ چکے ہیں اور تھوڑی قید رہ گئی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سعودی جیلوں میں وہ پاکستانی قیدی جو سنگین جرائم میں نہیں ہیں انہیں ہم واپس لے جانے کے لیے تیار ہیں۔‘


حجازِ مقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی تازہ ترین خبروں اور سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے