تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگر علاقے جمعرات کو گرد آلود ہواوں کی زد میں

 


مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگر علاقے جمعرات کو گرد آلود ہواوں کی زد میں


سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’جمعرات کو جازان، نجران، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے‘۔

اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’گرد آلود ہواؤں کے باعث حد نظر محدود ہوجائے گی‘۔

’مملکت کے جنوب مغربی بالائی علاقوں سے گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ نجران اور ریاض تک پھیل جائے گا۔ مشرقی ریجن میں شدید گرمی پڑے گی‘۔

موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ’ جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ دمام میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت  15 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوسکتا ہے‘۔


حجازِ مقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی تازہ ترین خبروں اور سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے