تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

مکہ مكرمہ میں ناکارہ گاڑیاں اٹھانے کے لیے 7 دن کی مہلت

 


مکہ مكرمہ میں ناکارہ گاڑیاں اٹھانے کے لیے 7 دن کی مہلت

مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے ناکارہ گاڑیوں کے مالکان کو 7 دن کی مہلت دینے کا اعلان کیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق  میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر میں کھڑی ناکارہ گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی پیدا کر رہی ہیں۔‘


میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر میں تمام ناکارہ گاڑیوں پر نوٹس سٹیکر چسپاں کر دیا گیا ہے۔‘

’ان گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے  کہ وہ مہلت کے دوران اپنی گاڑیاں اٹھا کر ان سے فائدہ اٹھائیں۔‘

’بصورت دیگر مہلت ختم ہونے کے بعد  بلدیہ تمام ناکارہ گاڑیاں اٹھالے گی پھر انہیں کباڑ میں فروخت کر دیا جائے گا۔‘

بلدیہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ  گلی محلوں میں جہاں کہیں بھی ناکارہ گاڑیاں کھڑی دیکھیں تو ہمیں ضرور مطلع کریں۔

’شہری آبادی کے درمیان میں موجود ناکارہ گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہی ہیں جو رہائشیوں کے لیے بھی خطرہ ہیں۔‘



حجازِ مقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی تازہ ترین خبروں اور سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں


⚠️ اس خبر کو شیئر کریں، شکریہ


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے