غیر قانونی کاروبار کو قانونی شکل دینے کی مہلت میں 10 دن باقی
تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے قومی ادارے نے توجہ دلائی ہے کہ سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کو قانونی شکل دینے کی مہلت میں 10 دن رہ گئے ہیں
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی پروگرام نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ 23 اگست 2021 کو اصلاح حال کی مہلت ختم ہونے سے قبل غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لے آئیں اور سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کو کاروبار کرانے پر مقررہ سزاؤں سے استثنیٰ حاصل کرلیں-‘
سعودی حکومت نے کہا ہے کہ ’جو لوگ غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لانا چاہتے ہوں وہ مندرجہ ذیل لنک
https://mc.gov.sa/ar/pages/default.aspx
کے ذریعے اصلاح حال کی درخواستیں پیش کردیں- وزارت تجارت اصلاح حال کی کارروائی کا طریقہ کار اور شرائط و ضوابط جاری کیے ہوئے ہے-‘
⚠️ اس خبر کو شیئر کریں، شکریہ
0 تبصرے