تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

سیاحتی ویزے پر سعودی عرب آنے والے عمرہ بھی ادا کرسکیں گے

 


سیاحتی ویزے پر سعودی عرب آنے والے عمرہ بھی کرسکیں گے


سعودی حکام نے سیاحتی ویزے سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔ کورونا وبا کے ڈیڑھ برس بعد 49 ممالک غیرملکیوں کے لیے سیاحتی ویزے کھول دیے گئے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب نے نئے سیاحتی ویزے کے لیے ای ویب سائٹ مخصوص کی ہے۔ ویزے کی تمام کارروائی آن لائن کی جائے گی۔
ای سیاحتی ویزہ ملٹی پل اور ایک برس کے لیے موثر ہوگا۔ اس کے تحت ایک بار آنے پر سیاح 90 دن سعودی عرب میں گزار سکیں گے۔ سیاحتی پروگراموں میں حصہ لے سکیں گے اور عمرہ ادا کرسکیں گے۔
سعود عرب آنے والے سیاحوں کو کورونا ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی۔
سعودی عرب اس حوالے سے یہ پابندی لگائے ہوئے ہے کہ مملکت میں منظور شدہ ویکسینز میں سے کسی ایک ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لی جا چکی ہوں۔ پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنے پر ای سیاحتی ویزا جاری کیا جائے گا۔
سعودی عرب نے سیاحتی ویزے کے اجرا کے لیے ویب سائٹ پر سیاحت اور عمرہ پروگراموں کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔
ویب سائٹ پر مملکت کے سیاحتی، تاریخی اور تفریحی مقامات کے بارے میں ضروری معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

حجازِ مقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی تازہ ترین خبروں اور سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے