تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

معتمرین کے لیے بس ٹکٹ خریدنا ضروری نہیں، وزارت حج و عمرہ

 


معتمرین کے لیے بس ٹکٹ خریدنا ضروری نہیں،  وزارت حج و عمرہ

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے مقررہ بسوں کے ٹکٹ خریدنا ضروری نہیں ہے نیز  ٹکٹ کی خریداری معتمرین کی مرضی پر منحصر ہے اور اس سے ان کے عمرہ اجازت نامہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین اعتمرنا ایپ کے ذریعے براہ راست آن لائن بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں اور مکہ مکرمہ استقبالیہ مرکز پہنچ کر بھی ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ ٹکٹ کی رقم اے ٹی ایم کے ذریعے بھی ادا کی جاسکتی ہے اور نقد بھی ادا کی جاسکتی ہے۔ 

وزارت نے اطمینان دلایا ہے کہ خریدے ہوئے ٹکٹ منسوخ کرنے پر رقم اکاؤنٹ میں واپس طلب کی جاسکتی ہے۔ اور جہاں تک ہوٹلوں کے ذریعے بکنگ کا تعلق ہے تو وزارت کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

حجازِ مقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی تازہ ترین خبروں اور سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں


⚠️ اس خبر کو شیئر کریں، شکریہ


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے