تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

لاہور: فضائل صحابہ کرام بیان کرتے ہوئے شیخ عبدالمتین انتقال کر گئے

 


لاہور: فضائل صحابہ کرام بیان کرتے ہوئے شیخ عبدالمتین انتقال کر گئے

لاہور ، پاکستان میں جماعت اہل الحدیث کے چیئرمین شیخ عبدالمتین اصغر سامعین کے ایک بڑے مجمع کے سامنے صحابہ کرام کے فضائل پر لیکچر دیتے ہوئے انتقال کر گئے۔

پاکستان میں ادارہ جماعت اہل الحدیث نے شیخ عبدالمتین اصغر کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وفات کے لمحے کا ایک ویڈیو کلپ شائع کیا ہے، جب وہ اللہ تعالیٰ کی ان آیات کی وضاحت کر رہے تھے۔ (إِنَّ الَّذِينَ يَغُضُّونَ أَصْوَاتَهُمْ عِندَ رَسُولِ اللَّهِ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ امْتَحَنَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ لِلتَّقْوَىٰ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ عَظِيمٌ)

اپنی تقریر کے دوران ، شیخ کے چہرے سے تھکاوٹ کی علامات عیاں تھیں ، اس لیے انہوں نے اپنے سر سے ٹوپی اتار دی ، اور وہ بے ہوشی کے عالم میں گرنے ہی والے تھےکہ منتظمین میں سے ایک نے انہیں بچانے کی کوشش میں ان کے پاس پہنچا اور ان پر کچھ پانی چھڑکا۔ لیکن تب تک ان کی روح اللہ کو پیاری ہو چکی تھی۔

إنا لله و إنا إليه راجعون

اللہ سے دعا ہے کہ وہ نیک اعمال کی توفیق دے اور سب کا خاتمہ خیر پر کرے۔ آمین


حجازِ مقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی تازہ ترین خبروں اور سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں


⚠️ اس خبر کو شیئر کریں، شکریہ



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے