تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

بیرونی عمرہ زائرین کے لیے اب تک 3500 سے زائد ویزے جاری کیے جا چکے ہیں

 


بیرونی عمرہ زائرین کے لیے اب تک 3500 سے زائد ویزے جاری کیے جا چکے ہیں

سیکریٹری حج و عمرہ انجینیر ہشام سعید نے بتایا کہ اب تک بیرونی عمرہ زائرین کے لیے 3.5 ہزار سے زیادہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 2770 عمرہ زائرین سعودی عرب آ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتمرنا اعمال پروگرام کی بدولت 2020 کے دوران ہوٹلوں کو ایک ارب 60 کروڑ ریال کا منافع ہوا ہے۔  

سیکریٹری عمرہ نے کہا کہ اعتمرنا اعمال کے ذریعے سیاحتی اداروں کو عمرہ اجازت نامے جاری کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ اس کی بدولت منافع ایک ارب 60 کروڑ ریال تک پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ اعتمرنا اعمال پروگرام کی بدولت ہوٹلوں نے اپنے یہاں ٹھہرنے والوں کے لیے آن لائن عمرہ اجازت نامے جاری کرائے۔ اس سے ان کی آمدنی میں معقول اضافہ ہوا ہے۔


حجازِ مقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی تازہ ترین خبروں اور سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں


⚠️ اس خبر کو شیئر کریں، شکریہ


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے