خروج و عودہ پر جانے والوں کو مقررہ وقت پر واپس نہ آنے کی صورت میں 3 سال کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ سے خروج وعودہ کے قانون کے حوالے سے ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے دریافت کیا گیا کہ ’اگر میں خروج وعودہ ویزہ پرجا کر واپس مملکت نہیں آؤں تو کیا تین برس کی پابندی عائد ہو گی یا نہیں؟‘
جوازات کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا کہ خروج وعودہ ’ایگزٹ ری انٹری‘ کے قانون کے مطابق وہ تارکین جو چھٹی پرجاتے ہیں انہیں (عام حالات میں) وقت مقررہ پر واپس آنا ضروری ہے بصورت دیگر انہیں ’خرج ولم یعد‘ کی کیٹگری میں شامل کر دیا جاتا ہے جس کے بعد وہ تارکین تین برس تک کسی دوسرے ویزے پرمملکت نہیں آ سکتے۔ البتہ اگر ان کا سابق کفیل دوسرا ورک ویزہ ارسال کرے تو وہ ممنوعہ مدت کے دوران اس دوسرے ویزے پرمملکت آ سکتے ہیں بصورت دیگر تین برس کی پابندی ختم ہونے پر ہی دوسرے ورک ویزے پرانہیں مملکت آنے کی اجازت ہو گی۔
⚠️ اس خبر کو شیئر کریں، شکریہ
0 تبصرے