تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

غیر قانونی تارکین کی مدد پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ

 


غیر قانونی تارکین کی مدد پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ

سعودی عرب میں محکمہ امن عامہ نے خبردار کیا ہے کہ جو شخص بھی کسی بھی شکل میں غیر قانونی تارکین کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرے گا اسے پندرہ 15 سال تک قید اور 10 لاکھ  ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’جو شخص بھی سعودی عرب کے سرحدی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی شخص کو مملکت میں داخل ہونے، اسے اندرون مملکت سفر کی سہولت فراہم کرنے، رہائش کا بندوبست کرنے یا کسی بھی شکل میں اسے کسی طرح کا کوئی تعاون دے گا اسے قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔‘
امن عامہ کا کہنا ہے کہ ’غیر قانونی طریقے سے مملکت میں داخل ہونے والوں کو سہولت فراہم کرنے کی صورت میں گاڑی اور رہائش کے لیے استعمال ہونے والا مکان ضبط کرلیا جائے گا۔ خلاف ورزی کے ذمہ دار کی مقامی میڈیا پر تشہیر بھی کی جائے گی۔‘
بیان میں امن عامہ نے مزید کہا کہ ’یہ ایسے بڑے جرائم میں سے ایک ہے جن پر گرفتاری ہوتی ہے اور اس سے ایمانداری اور وقار مجروح ہوتا ہے۔‘



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے