مردوں اور خواتین کے لئے روضہ شریف میں نماز کی ادائیگی کے اوقات میں اضافہ
آج (اتوار) کو مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مرد اور خواتین کے لئے قابل احترام روضہ شریف میں نماز کی ادائیگی کے اوقات میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
ایجنسی نے بتایا کہ یہ اقدام مسجد نبوی کے زائرین کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے ، اور نئے اوقات رات 10 بجے سے صبح 2:30 بجے تک ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ توکلنا ایپ یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے نئے اوقات میں نماز ادائیگی کا اجازت نامہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
حجازِ مقدس سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں
0 تبصرے