تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

پارک گاڑیوں کے ٹائر اور پرزے چوری کرنے والے گرفتار

 


پارک گاڑیوں کے ٹائر اور پرزے چوری کرنے والے گرفتار

مکہ مکرمہ پولیس نے گاڑیوں کے ٹائر اور پرزے چوری کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے ایک کا تعلق سعودی عرب اور دوسرے کا یمن سے ہے۔ 

سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’ملزمان گیارہ وارداتوں میں ملوث ہیں‘۔

’ گھروں کے باہر پارک ہوئی گاڑیوں کے ٹائر، پرزے اور دیگر اہم چیزیں نکال کر فروخت کردیتے تھے۔ مسروقہ سامان کی قیمت کا اندازہ ساٹھ ہزار ریال لگایا گیا ہے‘ـ 

دونوں افراد کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیاـ


حجازِ مقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی تازہ ترین خبروں اور سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے