نئے ہجری سال کا چاند
عالمی مرکز علومِ فلکیات کے سربراہ محمد شوکت عودہ نے کہا ہے کہ محرم کا چاند منگل 10 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’اتوار 29 ذو الحجہ کو تمام اسلامی ممالک میں چاند کا نظر آنا ممکن نہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اتوار کو مجرد آنکھ تو کجا، دور بینوں سے بھی چاند نظر آنا ممکن نہیں‘۔
’اس اعتبار سے پیر کو چاند نظر آنے کا امکان ہے جبکہ یکم محرم منگل 10 اگست کو ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اتوارکو سعودی عرب میں چاند سورج غروب ہونے کے 14 منٹ بعد ڈوب جائے گا جبکہ اس وقت اس کی عمر محض 40 منٹ ہوگی‘۔
’اسی طرح تمام اسلامی ممالک میں ہلال کی پیدائش چند منٹ کے لیے ہوگی مگر سورج غروب ہونے کے بعد وہ ڈوب جائے گا‘۔
0 تبصرے