تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

گاڑی کے شیشے سیاہ کرنے سے متعلقہ وضاحت اور قانون

 

گاڑی کے شیشے سیاہ کرنے سے متعلقہ وضاحت اور قانون


سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ بعض صورتوں میں گاڑی کے شیشے مقررہ حد سے زیادہ سیاہ کیے جاسکتے ہیں۔

اس کی اجازت اس وقت دی جائے گی جبکہ شیشے سیاہ کرنا گاڑی کے مالک کی صحت کے لیے ضروری ہو اور اس کی میڈیکل رپورٹ تصدیق کے لیے موجود ہو۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق  ٹریفک قوانین کے بموجب گاڑیوں کے شیشے سیاہ کرنے کی اجازت محدود ہے۔

اگلی اور عقبی نشستوں کے سائڈ والے شیشے شفاف پیپر کے ذریعے سیاہ کیے جاسکتے ہیں۔ اس صورت میں گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے لوگ باہر سے نظر آتے ہیں۔

محکمہ ٹریفک کی طرف سے پابندی ہے کہ شیشے 30 فیصد سے زیادہ سیاہ  نہ کیے جائیں اور شیشے کے طرز پر تصویر منعکس کرنے والا کاغذ نہ استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پابندی ہے کہ شیشے سیاہ کرنے والے کاغذ پر گل بوٹے نہ ہوں۔ ایسی کوئی تصویر نہ ہو جو اس کی شفافیت پراثر انداز ہوتی ہو۔

ایسا کاغذ بھی استعمال نہ کیا جائے جس سے ڈرائیور کی شکل نظرنہ آئے یا اس کی شکل دھندلی ہوجاتی ہو۔


حجازِ مقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی تازہ ترین خبروں اور سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے