تازہ ترین خبریں

6/recent/ticker-posts

پٹرول پمپس پر لوٹ مار میں ملوث ملزمان گرفتار

 




پٹرول پمپس پر لوٹ مار میں ملوث ملزمان گرفتار


ریاض پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ’ تین سعودی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو پٹرول سٹیشنوں پر لوٹ مار کررہے تھے‘۔

ریاض پولیس نے بتایا کہ ’ملزمان پٹرول پمپس کے کارکنان سے نقدی اور قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔ اب تک تقریباً بارہ ہزار ریال لوٹ چکے ہیں۔ تینوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

علاوہ ازیں مکہ ریجن پولیس نے ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے جو جدہ کے تجارتی مراکز میں لوٹ مار اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم نے اعترافی بیان میں چھ وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم  نے اعتراف کیا کہ اس نے دو لاکھ 4 ہزار ریال مالیت کی تجارتی اشیا چوری کی ہیں۔


حجازِ مقدس، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی تازہ ترین خبروں اور سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن سے متعلقہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس اپ گروپ جوائن کریں


⚠️ اس خبر کو شیئر کریں، شکریہ



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے