اسلام آباد کے ہوٹلز، پروازیں، انخلاء اور افواہیں
کچھ روز سے ایک پوسٹ Absolutely_Not ٹیگ کے ساتھ سارے سوشل میڈیا پہ وائرل ہے۔ جس میں کچھ غیر ملکی فوجیوں کو اسلام آباد ائرپورٹ پر دکھایا گیا ہے۔
اگرچہ مثبت تنقید کے معاشرے پر اچھے نتائج نکلتے ہیں مگر یہی تنقید بے جا اور منفی ہو تو معاشروں میں نفرت اور غیر یقینی کی صورتحال کا سبب بنتے ہیں۔ چنانچہ اس معاملے میں بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔
اس پوسٹ سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ نہ کہنے کے باوجود ہوائی اڈے دے دیے گئے ہیں۔ جس کا سیدھا مطلب یہ نکلتا ہے کہ آنے والے 21 روز یا 30 روز میں امریکہ اور اس کے اتحادی دوبارہ 'سٹوڈنٹس' پر حملہ کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں اور پاکستان کی زمین استعمال کرتے ہوئے افغانستان پر حملہ کیا جائے گا۔
اول تو اس کام کے لیے 21 روز تو کیا 21 ماہ بھی ناکافی ہیں، دوسرا یہ کہ جب سب کچھ آپ کے ہاتھ میں ہو اور آپ فاتح بھی ہوں اور سب معاملات عین آپ کے حق میں جا رہے ہوں تو کونسا پاگل انسان اپنا بیڑہ غرق خود کروائے گا؟؟
تاریخ کے طالبعلم اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ پاکستان کے بین الاقوامی سطح کے حالات کبھی بھی اتنے سازگار نہیں ہوئے جتنے اب ہیں۔ نیز خطے میں دو بڑی ایٹمی طاقتوں کی موجودگی اور پاکستان کے ان کے ساتھ خوشگوار ترین تعلقات کے پیشِ نظر اس قسم کے فضول پروپیگینڈا کا جواز نہیں رہتا۔
سوشل میڈیا پر وائرل اکثر حکومتی اور عسکری مخالف پروپیگنڈا کے پیچھے دشمن ہمسایہ ملوث ہوتا ہے اور مقصد عوام کو متنفر کرنا اور غیر یقینی نیز بدامنی کی صورتحال پیدا کرنا مقصود ہوتا ہے۔
0 تبصرے